تازہ ترین

چترال سکاؤٹس کے آرنری کیپٹن زاہد حسین مدت مکمل ہونے پر ملازمت سے سبکدوش ، 144 ونگ مستوج ہیڈ کوارٹر میں پروقار تقریب کا انعقاد ۔

تحائف کے انبار ، پھولوں کے گلدستے، مستوج اور ہیڈ کوارٹر چترال میں آفیسرز اور جوانوں نے شاندار طریقے سے رخصت کیا ۔

چترال ( چترال ایکسپریس ) چترال سکاؤٹس 144 ونگ کے آرنری کیپٹن زاہد حسین مدت ملازمت پورا ہونے پر اپنی زمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ۔ ان کےاعزازمیں چترال سکاؤٹس چھاؤنی مستوج میں نہایت پر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں چترال سکاؤٹس کے ونگ کمانڈر ، آفیسرز ، جے سی اوز، علاقے کے عمائدین اور زاہد حسین کے عزیزو اقارب نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر نے آرنری کیپٹن زاہد حسین کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ اور ان کی کارکردگی کو سراہا ۔ اور کہا ۔ کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریوں کو مقدم رکھا۔ ، اورمضبوط قوت فیصلہ و خوش اخلاقی سے ہرکام نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی ، آرنری کیپٹن زاہد حسین نے اپنے خطاب میں ان کے اعزاز میں آفیسران اور جوانوں کی طرف سے شاندار تقریب منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ سرکاری ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران اگر کسی کے ساتھ کوئی سختی ہوئی ہو ۔ تو اس کیلئے وہ معذرت خواہ ہیں ۔ یہ اقدامات دراصل فورس کے ڈسپلن کو قائم رکھنے کیلئے بعض اوقات مجبورا کئے جاتے ہیں۔ تاہم انہیں فخر ہے ۔ کہ انہوں نے چترال سکاؤٹس میں بھر پور وقت گزارا ، اور عزت وقار کے ساتھ رخصت ہو رہے ہیں ۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے آرنری کیپٹن کیلئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا ، پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔ تحفے تحائف کے انبار لگا دئے گئے ۔ جن میں آفیسرز سے لے کر جوان تک سب کی طرف سے انفرادی اور اجتماعی تحائف شامل تھے ۔ آرنری کیپٹن کی جانب سے ونگ کمانڈر اور دیگر آفیسرز کو چترالی ٹوپی پہنائے گئے ۔ 14 اگست یوم آزادی کے روز انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ مستوج چھاؤنی سے ڈھول کی تھاپ پر رخصت کیا گیا ۔ اسی طرح ہیڈ کوارٹر چترال سکاؤٹس چترال میں بھی انہیں تحائف پیش کئے گئے ۔ اور آفیسرز و جوانوں کے بڑے ہجوم نے انہیں رخصت کیا ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock