ندا۔پاکستان تنظیم کی معاونت سے گورنمنٹ سینٹینل ہائی سکول میں جشن آزادی کی تقریب
چترال(چترال ایکسپریس ) یوم آزادی کے حوالے سے مختلف رنگارنگ تقریبات لویر چترال اور اپر چترال کے اضلاع میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے سکولوں اور کالجوں میں منعقد ہوئے۔چترال شہر میں
ندا۔پاکستان نامی تنظیم کی معاونت سے تقریب گورنمنٹ سینٹینل ہائی سکول میں منعقد ہوئی جس میں غیر ملکی سیاحوں کے علاوہ سول سوسائٹی تعلق رکھنے والوں سکول بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمود غزنوی مہمان خصوصی تھے
جبکہ ممتاز دانشور ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی صدر محفل تھے۔سکول کے پرنسپل عبدالباری، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کے علاوہ الحاج عیدالحسین، خطیب مولانا خلیق الزمان اور سکول کے طلباء نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
مقررین نے برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور
کہاکہ سبز ہلالی پرچم اب دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے امید کی کرن بن گئی ہے جس نے طاقت اور وسائل کے نشے میں مست انڈیا کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرکے قائداعظم کے اس فرمان کو سچ ثابت کردیاکہ دنیا کا کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتا اور یہ مملکت خداداد قائم رہنے کے لئے بنی ہے اور تاقیامت قائم رہے گا۔ مقررین نے کہاکہ یوم آزادی کو یوم تجدید عہد کے طور پر مناتے ہوئے ہمیں اس عزم کا اظہارکرنا ہے کہ ہم میں سے ہرکوئی اپنے حصے کاکام ایمانداری اور خلوص نیت سے انجام دے کر اس کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کریں۔ تقریب میں
ندا پاکستان کی طرف سے مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کیے گئے۔
