ضلعی انتظامیہ کا چترال لوئر میں عوام کی صحت اور تحفظ کے لیے اہم اقدام
چترال (چترال ایکسپریس)ضلعی انتظامیہ کا چترال لوئر میں عوام کی صحت اور تحفظ کے لیے اہم اقدام
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی ہدایات پر، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) اور محکمہ لائیو سٹاک، چترال کے تعاون سے پائلٹ پراجیکٹ Trap-Neuter-Vaccinate-Returnچترال اور دروش میں (TNVR) کامیابی
سے جاری ہے۔
اس منصوبے کے تحت آوارہ کتوں کو محفوظ طریقے سے پکڑا جاتا ہے اور سول ویٹرنری ہسپتال (CVH) لایا جاتا ہے۔
ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کتوں کی نس بندی کرتی ہے اور انہیں ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین لگاتی ہے۔
صحت یابی کے بعد، ان کی شناخت کے لیے کالر پہنا کر انہیں آبادی سے دور چھوڑ دیا جاتا ہے۔
یہ منصوبہ شہری علاقوں میں کتوں کی تعداد کو کم کرنے، انہیں پرسکون بنانے، اور ریبیز جیسے خطرناک امراض کے خطرات کو ختم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو رہا ہے۔
