تازہ ترین

نالوں اور گٹروں میں پلاسٹک/پولی تھین کے تھیلے پھینکنے سے گریز کریں۔۔ٹی ایم او حیدر ایوب خان

چترال(چترال ایکسپریس )موسم کے موجودہ حالات اور آنے والے دنوں میں سیلاب کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی ایم او چترال حیدر ایوب خان نے چترال کےعوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے
نالوں اور گٹروں میں پلاسٹک/پولی تھین کے تھیلے پھینکنے سے گریز کریں۔
یہ تھیلے نالوں میں رکاوٹ بن کر سیلاب جیسی صورتحال کو جنم دیتے ہیں۔ بارش کے دوران یہ رکاوٹیں پانی کے بہاؤ کو روک کر پورے علاقے کو خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ
ٹی ایم اے اسٹاف روزانہ کی بنیاد پر نالوں کو کھولنے اور صاف کرنے میں مصروف عمل ہے، مگر عوامی تعاون کے بغیر یہ جدوجہد نامکمل ہے۔
انہوں نے شہروں کے کردار کے بارے کہا کہ
پلاسٹک تھیلے کچرے کے ڈبے میں ڈالیں،نالوں کو صاف رکھنے میں اپنے پڑوسیوں کو بھی یاد دہانی کروائیں۔
گٹر بلاک کرنے والی کسی بھی سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔
ہم سب کی مشترکہ کوششیں چترال کو سیلاب کے خطرات سے بچا سکتی ہیں!
آپ کا تعاون اور ذمہ داری ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock