مہمان کالم

فزکس ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرر احسان دانش کے تبادلے پر طلبہ و طالبات کے تعلیمی معیار متاثر ہونے کا خدشہ۔تحریر : توصیف بن طالب،

ہم گورنمنٹ ڈگری کالج چترال لوئر کے طلبہ نہایت افسوس اور تشویش کے ساتھ عرض کرتے ہیں کہ ہمارے کالج کے ایک نہایت قابل لیکچرار فزکس جناب احسان دانش صاحب  کا گورنمنٹ ڈگری کالج بونی میں تبادلہ کیا جارہا ہے یہ سراسر ہمارے ساتھ ناانصافی ہے ہمارے کالج کے فزکس ڈیپارٹمنٹ میں پہلے ہی اساتذہ کی کمی ہے اور المیہ یہ ہے کہ جب بھی کسی قابل ٹیچر کا تبادلہ کیا جاتا ہے تو ان کی جگہ کوئی متبادل ٹیچر تعینات نہیں کیا جاتا جس کے باعث بی ایس فزکس پروگرام کی کلاسیں بری طرح متاثر ہو جاتی ہیں

لیکچرر احسان دانش ہمارے بی ایس فزکس ڈیپارٹمنٹ کے اہم اور قابل ترین اساتذہ میں سے ہیں جو نہ صرف اپنی تدریس میں مہارت رکھتے ہیں بلکہ طلبہ کے ساتھ ان کا مثبت رویہ اور رہنمائی بھی قابل ستائش ہے

ہمارے کالج میں فزکس مضمون کے اساتذہ پہلے ہی محدود ہیں ایسے میں سر احسان کا تبادلہ ہمارے تعلیمی معیار کو شدید متاثر کرے گا بی ایس فزکس جیسے اہم اور تکنیکی شعبے میں اساتذہ کی کمی طلبہ کے مستقبل کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے یہ صورتحال نہ صرف تعلیمی نقصان کا باعث بنے گی بلکہ طلبہ میں مایوسی اور بے چینی کو بھی جنم دے سکتی ہے

لہٰذا ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ HEC اور محکمہ ہائر ایجوکیشن لیکچرر احسان دانش کو ہمارے ہی ادارے میں تعینات رکھے اور ان کا تبادلہ فوری طور پر منسوخ کیا جائے تاکہ ہمارے تعلیمی معاملات اور مستقبل محفوظ رہیں
ورنہ طلبہ اپنے حق کے لیے احتجاج پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

۔۔توصیف بن طالب، فزکس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ ڈگری کالج چترال لوئر

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock