کاوشات اقبال

نقل کرکے کامیاب ہونے سے بہتر ہے کہ ناکام ہو جاۓ۔۔کاوشات اقبال سے ایک ورق۔۔محند اقبال شاکر

اکثر لوگ کوٸی دوسرے لوگ ہیں ۔ان کی سوٍچیں کسی دوسرے کی خیال اور آراء ہیں ان کی زندگیاں خود سوکھی ہیں ۔۔ایک نقل ہیں۔۔ہم میں سے اکثریت ایسے لوگوں کی ہے کہ ہم وہ نہیں ہیں جو ہم ظاہر کررہے ہیں اور اب تک ہم جو زندگیاں گزار رہے ہیں وہ ایک ایسے سانچے میں ڈھلی ہوٸی ہیں اور ایسے قوانین میں ڈھلی ہوٸی ہیں جو ہمارے اپنے ہر گز نہیں ہیں بہت سی انسانیت کسی دوسرے کی پھینکی ہوٸی چیونگم کے ساتھ چمٹی ہوٸی ہے اس کے باوجود بھی زندگی گزر رہی ہے اور آذادی کا حق آدا ہو رہا ہے ۔
ہم مسلسل دوسروں کی نقل کرتے ہیں اور ہم ان کی طرح دوسروں کو متاثر نہیں کر سکتے ۔ان کی طرح ذہانت اور کامیابی حاصل نہیں کرسکتے بیرونی طور پر ہم ان کی زندگی کی نقل کر سکتے ہیں ان کی طرح کا لباس زیب تن کر سکتے ہیں اور اسی قسم کی گاڑی چلا سکتے ہیں ۔۔لیکن یہ سب کچھ ہمیں طمانیت سے ہمکنار نہیں کرتا ہم کسی دوسرے کی زندگی کو ایک مثال کے طور پر تو مد نظر رکھ سکتے ہیں لیکن ان کی پیروی کرنے سے پہلے ہمیں سو بار سوچنا چاہٸے۔۔
دوسروں کی خصوصیات کا جاٸزہ لیں ان کی نیکی اور پار ساٸی کا جاٸزہ لیں اور اپنے آپ سے سوال کریں
کہ میں بذات خود کس گران قدر اور قابل چیز کا حامل ہوں میں اس سے کیسے باہر نکال سکتا ہوں۔ہم میں سے ہر ایک اندر مخفی امکانی قوت پوشیدہ ہے ہمیں اس کی نشونما کرنے کی اور اس سے فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔جب ہم اپنے آپ کو فعال بناتے ہیں اب وہ تمام طاقتیں،قوتیں اور ذہانتیں باہر کرتے ہیں جو اللہ نے آپ کوعطا فرماٸی ہے وہ سب کچھ جو آپ کی میراث ہے وہ قدرتی طور پر آپ کے اندر موجود ہے حقیقی اور اصلی چیز اپنی ذاتی شناخت کی تخلیق کریں جب آپ ایسا کرتے ہیں تب دیگر لوگ آپ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں ۔۔راغب ہوتے ہیں تب آپ دوسروں کی نقل نہیں کرتے بلکہ دیگر لوگ یہ چاہتے ہیں کہ وہ بھی آپ کی طرح بنیں۔۔
ہم بیرونی دنیا کی جانب زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے عادی ہوتے ہیں ہم کسی مخصوص انداز میں یا کسی مخصوص لباس میں ملبوس ہو کر سماج سے شرف قبولیت کی حصول کی سند لینا چاہتے ہیں ۔ہم اپنے گھر سے رخصت ہونے سے پہلے آٸینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنا جاٸزہ لیتے ہوۓ یہ یقین دہانی کرتے ہیں کہ ہم قابل پیشکش ہیں آٸینہ ہماری بیرونی خدوخال اور وضع قطع کی عکاسی کرتا ہے لیکن ہماری سوچوں کی عکاسی نہیں کرتا ہمارے احساسات اور تعلقات کی بھی عکاسی نہیں کرتا ۔۔کیا یہ اس محبت کی عکاسی کرتاہے جو آپ کے دل میں موجود ہے ؟
آپ اپنے بہتریں لباس میں ملبوس ہو کر اپنے کام کاج کر سکتے ہیں وہاں پہ جب کوٸی آپ کو اشتعال دلاتا ہے آپ عصے میں پاگل ہوتے ہیں یا خاموشی کے زریعے
اپنی ناخوشی اور رنجیدگی کا اظہار کر سکتے ہیں دونوں صورتوں میں اپ کا ذہنی سکون بکھر جاتا ہے
آپ کی توجہ اور آپ کا ارادہ سے آشناٸی حاصل کریں شعوری اور باخبری کے عالم میں اپنی توجہ اور ارادے کا معاٸینہ کریں اور جو کچھ آپ عیاں کررہے ہیں اس کی مانیٹرنگ کریں اور ہرچیز تبدیل ہو جاتی ہے۔۔
جو دوسرے لوگوں کی سوچ کے نتاٸج کے ساتھ رہنا اور زندگی گزارنا ہے دوسروں کی آراء کے شور ہر گز یہ اجازت فراہم نہ کریں کہ وہ آپ کے باطنی آواز کو دبا دے اور سب سے بڑھ کر اہم ترین یہ کہ اتنی ہمت اور جرات کا حامل بنیں کہ اپنے دل اور اپنی باطنی دانش کی پیروی کر سکیں کیونکہ وہ کسی نہ کسی طرح جانتے ہیں کہ حقیقت میں کیا بننا چاہتے ہیں ۔
کھبی کھبار زندگی آپ کے سر پر اینٹ دے مارتی ہے اپنے اعتقاد کو کھو نہ دیں عظیم کام کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ اس سے محبت کریں جو کچھ آپ کرتے ہیں ۔۔اگر آپ نے ابھی تک اس سے نہیں پایا ہے ۔۔تلاش جاری رکھیں اس سے کم پر سمجھوتہ نہ کریں۔۔آپ کو کسی نہ کسی چیز پراعتماد کرنا ہے ان میں آپ کا حوصلہ،جرات،قوت برداشت،آپ کا مقدر اور زندگی جو کچھ بھی یہ نظریہ آپ کو شکست سے دوچار نہیں کرے گا۔اور یہ آپ کی زندگی میں تمام تر فرق نمایاں کرے گا ۔۔جو آپ نقل کرتے ہیں وہ محض دیکھتے ہیں۔جب آپ فعال ہوتے ہیں آپ جستجو کرتے ہیں ۔۔تلاش کرتے ہیں ۔۔جب پرواہ۔۔۔ہمدردی ۔۔اور مہربانی موجود ہے تب ان کے علاوہ کچھ بھی اہمیت کا حامل نہیں ہے
لہذا آیٸے ہم نقالی چھوڑنے کا عہد کرتے ہیں اپنی تشخیص سر انجام دیں اور اپنے اندر کی بنیاد کی پرورش سرانجام دیں ۔جستجو کرتے ہیں اور فعال بنتے ہیں۔۔۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock