کاوشات اقبال

غیر ضروری لوگ۔۔کاوشات اقبال سے ایک ورق۔۔۔محمد اقبال شاکر

 ضرورت سے زیادہ پریشان ہونا اور سوچنا دراصل انسان کو ایک تشویشناک کیفیت میں مبتلا کر دیتے ہیں ان کیفیات کے باعث سب سے پہلے انسان بے آرامی کا شکار ہوتا اور پھر وہ ذہنی تکلیف میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔زیادہ سوچ بچار اور پریشان کن خیالات دراصل ایک ایسا سلسلہ ہوتا ہے جس میں منفی خیالات حاوی ہوتے ہیں اور انسان کسی معاملے کے صرف برے پہلوں پر ہی بے جا عور وفکر شروع کر دیتا ہے حالانکہ ابھی نتیجہ سامنے میں آیا ہوتا ۔اگر انسان اپنے سوچ کو قابو میں نہیں کرتا تو وہ بھی ذہنی مریض بن سکتا ہے سوچوں اور خیالات پر کنٹرول دراصل پر سکوں زندگی کا ایک اہم کلیہ قرار دیا جاتا ہے ضرورت سے زیادہ سوچنے والے افراد دراصل وہموں کے غلبے میں آجاتے ہیں کوٸی چھوٹی سی بات یا سوچ انہیں انتہاٸی حدود پر لے جا سکتی ہیں کسی واقعے کو اگر خیالی طور پر طول دیتے ہوۓ صرف تصورات سے اس سے نتاٸج آخذ شروع کر دیا جاۓ تو انسان کی معمول کی زندگی تباہ ہو سکتی ہے اور ایسے قسم کے مالک لوگ غیر ضروری لوگ ہیں۔

قدیم دور کے صوفیاء کہا کرتے تھے ”لا تعق سے لا تعلق“ آپ کیلے بہتر ہے کہ آپ ان لوگوں اور جگہوں سے لا تعلق رہیں جس کی وجہ سے آپ کی ذات کے اندر انتشار پیدا ہو سکتا ہے غیر ضروری لوگ آپ کی کامیابی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں ایسے غیر ضروری لوگوں سے لاتعلق رہ کر آپ پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں ان لوگوں کو اپنی ذات کے سوا کسی کا بھی خیال نہیں ہوتا ۔لالچ اور حرص ک محلوں میں رہنے والوں کو غریب کی جھونپڑی بھی زیادہ دیکھتی ہے اس قسم کے غیر ضروری لوگوں سے تعلق رکھنے سے آپ پریشان یوں گے تو آپ کی ذات کا توازن بگڑ جاۓ گا ان سے لاتعلقی کٸی طرح کی ہو سکتی ہے اور ان شدید رویوں والے لوگوں سے دور رہ کر آپ اپنی روحانی طاقت کو بڑھا سکتے ہیں آپ اپنی ذات سے دوری پیدا نہ کریں بلکہ اپنی ذات کو اپنی قوت ارادی سے مظبوط کریں یہ کریں گے تو غیر ضروری لوگ جو آپ کیلے نقصان دہ ہیں وہ خود ہی ختم ہو جاٸیں گٸیں۔۔۔۔ان غیر مطمئن لوگوں کے پاس سب کچھ ہونے کے ساتھ بھی کچھ نہیں ہوتا اور ان کی دوستی بھاٸی چارہ گُفتگو سب معنی ہوتی ہے۔۔تو اس قسم کے خود عرضوں سے دور رہنے میں ہی سکون اور عافیت ہے۔۔۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO