تازہ ترین

پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 کا آغاز 10 مئی سے ہوگا

چترال (چترال ایکسپریس) ضلعی انتظامیہ اور پولو ایسوسی ایشن کے باہمی اتفاق سے پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 10 مئی 2026 سے ہوگا، جس میں مختلف مقامی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

انتظامیہ کے مطابق شندور فیسٹیول 2026 کے سلسلے میں ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ٹیموں کی رجسٹریشن کا عمل 2 مئی سے شروع ہو کر 6 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔ جبکہ ٹیموں کے درمیان ٹاس 8 مئی 2026 کو سہ پہر 3 بجے ٹاؤن ہال میں منعقد کیا جائے گا۔

تمام دلچسپی رکھنے والی ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن 7 مئی 2026 تک لازمی مکمل کریں، جبکہ رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ بھی 7 مئی مقرر کی گئی ہے۔ فارم اسسٹنٹ کمشنر آفس لوئر چترال میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے پولو کے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس روایتی کھیل کے فروغ کے لیے ٹورنامنٹ میں بھرپور دلچسپی لیں اور اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حوصلہ افزائی کریں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO