تازہ ترین

بنو قابل ٹیسٹ: الخدمت فاؤنڈیشن لوئر چترال کا عوامی اعتماد پر اظہارِ تشکر

چترال(چترال ایکسپریس) الخدمت فاؤنڈیشن لوئر چترال نے “بنو قابل” ٹیسٹ میں اہلِ چترال کی بھرپور شرکت، اعتماد اور تعاون پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکلز لرننگ کے حوالے سے قومی شعور بیدار کرنے کا مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن لوئر چترال کے صدر عبدالحق نے اپنے بیان میں کہا کہ “بنو قابل” پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ہنر سکھا کر انہیں بااختیار بنانا ہے، جبکہ معاشرے کے تمام طبقات کو اسکلز ایجوکیشن کی اہمیت کی جانب راغب کرنا بھی اس مشن کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنو قابل کی پالیسی کے مطابق پولو گراؤنڈ میں منعقدہ ٹیسٹ میں شریک تمام طلبہ و طالبات کو مرحلہ وار ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 90 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو اورینٹیشن کے لیے مدعو کیا جائے گا، جس کے بعد بالترتیب 80، 70، 60، 50 اور 40 فیصد نمبر لینے والے طلبہ کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ ہر نوجوان کو سیکھنے کا موقع مل سکے۔

عبدالحق نے کہا کہ ٹیسٹ کی رجسٹریشن سے لے کر انعقاد تک تعاون کرنے والے تمام سرکاری و نجی ادارے خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوانوں کی ترقی اور روشن مستقبل کے اس سفر میں اہلِ چترال کا تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO