
جمعیت علمائے اسلام لوئر چترال کی نئی ضلعی کابینہ کا اعلان
چترال(چترال ایکسپریس)جمعیت علمائے اسلام ضلع لوئر چترال کے نو منتخب امیر مولانا عبدالرحمن اور جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمجید نے باہمی مشاورت کے بعد ضلع لوئر چترال کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پارٹی کی تنظیمی ذمہ داریوں کے لیے مختلف
عہدیداران کا تقرر کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق مولانا عبدالشکور، قاری عبدالرحمن قریشی اور مفتی کفایت اللہ عشریت کو سرپرست مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مولانا عبدالرحمن ضلع لوئر چترال کے امیر ہوں گے۔
کابینہ میں قاری جمال عبدالناصر، مولانا بشیر اکبر، حافظ انعام مبین اور قاری وزیر کو نائب امیر مقرر کیا گیا ہے۔ حاجی عبدالمجید جنرل سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
اسی طرح قاضی رشید اعظم، صوبیدار میجر (ر) عبدالصمد، ارباب محمد مصلح الملک اور مولانا سیف اللہ کو ڈپٹی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مولانا فیض محمد فیضی کو سیکرٹری مالیات، نصرت الٰہیٰ کو سیکرٹری اطلاعات اور مفتی ضمیر کو سالار مقرر کیا گیا ہے۔
پارٹی رہنماؤں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی کابینہ جمعیت علمائے اسلام کو ضلع بھر میں مزید فعال اور منظم بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
