تازہ ترین

​چترال کے اہم ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، چیئرمین وزیراعظم انسپکشن کمیشن کا ٹھیکیداروں کو دوٹوک انتباہ

چترال (چترال ایکسپریس)چترال کے دیرینہ ترقیاتی منصوبوں اور سڑکوں کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم انسپکشن کمیشن بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رنجھا نے متعلقہ ٹھیکیداروں کو سخت کارروائی کا دوٹوک انتباہ جاری کر دیا ہے۔

​یہ اہم پیش رفت چیئرمین وزیراعظم انسپکشن کمیشن بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رنجھا کی زیرِ صدارت انعقاد پذیر زوم میٹنگ کے دوران سامنے آئی۔ میٹنگ میں چترال کے اہم ترین سڑکاتی منصوبوں، بالخصوص چترال شندور روڈ، چترال تا گرم چشمہ روڈ، کالاش ویلی روڈ اور بونی بوزوند روڈ کی تعمیر و مرمت اور ان پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

​اس میٹنگ میں اسلام آباد سے سابق رکنِ قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے وزیراعظم انسپکشن کمیشن کے دفتر میں بالمشافہ شرکت کی، جبکہ لوئر چترال سے صدر مسلم لیگ (ن) عبدالولی خان ایڈووکیٹ اور نیاز احمد نیازی ایڈووکیٹ نے بذریعہ زوم شمولیت اختیار کی۔ نمائندگان نے چترال کے عوام کو درپیش سفری مشکلات، سڑکوں کی خستہ حالی اور ترقیاتی منصوبوں کی سست روی کے باعث پیدا ہونے والے شدید مسائل کو تفصیل سے اجاگر کیا۔

​عوامی خدشات پر برہم ہوتے ہوئے چیئرمین انسپکشن کمیشن بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رنجھا نے چترال، بونی، مستوج، شندور روڈ کے ٹھیکیدار کو سخت الفاظ میں واضح ہدایت کی کہ تمام تر کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کام کی رفتار تیز نہ کی گئی یا مقررہ وقت تک منصوبہ مکمل نہ ہوا تو ٹھیکیدار کے خلاف باقاعدہ انکوائری قائم کی جائے گی اور کنٹریکٹ منسوخ کر کے باقی ماندہ کام کسی دوسرے ٹھیکیدار کے سپرد کر دیا جائے گا۔

​انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے اس اہم ترین منصوبے میں کسی قسم کی غفلت، سستی یا تاخیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔