تازہ ترین

لوئر چترال: ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، انتظامی کارکردگی اور باہمی رابطہ کاری مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

​چترال (چترال ایکسپریس) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال احسان اللہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال محمد خالد خان، پاک فوج کے افسران سمیت تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔

​اجلاس کے دوران ضلعی سطح پر مجموعی انتظامی امور، مختلف محکموں کی کارکردگی، باہمی رابطہ کاری اور عوامی مفاد کے جاری معاملات پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

​اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احسان اللہ نے تمام متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری امور میں نظم و ضبط اور دفتری قواعد و ضوابط کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بین المحکمانہ رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے اور تفویض کردہ ذمہ داریوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا تاکہ ضلع بھر میں انتظامی کارکردگی اور ادارہ جاتی جوابدہی کے نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جا سکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى