تازہ ترین

زَرگَراندہ چترال میں آلودہ پانی کا مسئلہ حل، غیر قانونی کنکشن اور مکسنگ لائن بند

چترال(چترال ایکسپریس )انگارغون واٹر سپلائی اسکیم کے تحت صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی جاری ہے، تاہم بعض افراد کی جانب سے سپلائی لائن سے غیر قانونی مقامی کنکشن لگانے کے باعث پانی کے معیار کو خطرات لاحق ہو گئے تھے۔

 ڈبلیو ایس یو ٹی ایم اے چترال کے تکنیکی عملے نے زَرگَراندہ کے علاقے میں ایک ایسے ہی غیر قانونی کنکشن کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری کارروائی کی اور مقامی لائن کو منقطع کر دیا، جس سے پانی کی فراہمی کو آلودگی سے بچالیا گیا۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں صاف پانی کی مین لائن کے ساتھ چترال گول نالے کے پانی کا پائپ مکس ہونے کی وجہ سے پانی مٹی آلود ہو گیا تھا، جس کی بروقت نشاندہی کے بعد اسے بند کر دیا گیا اور صورتحال پر قابو پالیا گیا۔

متعلقہ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم قومی وسائل کے تحفظ میں تعاون کریں اور کسی بھی قسم کے غیر قانونی کنکشن سے گریز کریں، تاکہ صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock