تازہ ترین

ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی کاوشوں سے موڑکہو روڈ کا افتتاح، دیرینہ مسئلہ حل

اپر چترال (جمشیداحمد):اپر چترال کے علاقے موڑکہو میں عرصہ دراز سے زیر التوا رہنے والے اہم ترقیاتی منصوبے، موڑکہو روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ یہ منصوبہ ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی خصوصی کاوشوں سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔

افتتاحی تقریب جمعہ کے روز پسون وریجون کے مقام پر منعقد ہوئی، جہاں پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے صدر شہزادہ سکندرالملک نے ڈپٹی اسپیکر کی نمائندگی کرتے ہوئے فیتہ کاٹ کر منصوبے کا افتتاح کیا۔

اس سے قبل موڑکہو کے عمائدین اور عوام کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقے کے مکینوں نے روڈ سے متعلق اپنے خدشات اور مسائل پیش کیے۔ اس موقع پر شہزادہ سکندرالملک نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کا پیغام پہنچایا اور یقین دہانی کرائی کہ سڑک کی تعمیر اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موڑکہو روڈ کی تکمیل سے علاقے میں آمدورفت کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور مقامی آبادی کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

افتتاح کے بعد مقامی عوام نے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ علاقے میں مزید ترقیاتی منصوبے بھی جلد شروع کیے جائیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock