تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 30واں یومِ تاسیس چترال میں جوش و خروش سے منایا گیا

چترال (چترال ایکسپریس) پاکستان تحریک انصاف کا 30واں یومِ تاسیس ضلع چترال لوئر میں نہایت جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں تحصیل چترال کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت تحصیل صدر شاہد احمد نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے لیے ایک عظیم سیاسی قوت کے طور پر ابھری ہے، جس نے عام آدمی میں جمہوری شعور بیدار کیا اور اسے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا حوصلہ دیا۔ مقررین نے پارٹی کے بانی عمران خان کو ’’پاکستان کا نیلسن منڈیلا‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔

مقررین نے اس موقع پر عمران خان اور گرفتار رکن قومی اسمبلی عبداللطیف کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ تقریب سے تحصیل صدر شاہد احمد، نوید احمد بیگ، ارشاد حسین، حاجی عبدالرحمن، حیات الرحمن، نابیک شراکٹ کالاش ایڈوکیٹ، زبیر، شاہ زیب، رفیع اللہ، امین اللہ، نسیم ایڈووکیٹ، سمیع اور ضیاء شاہ نے خطاب کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد ملک میں قانون کی بالادستی، آئین کی حکمرانی اور انصاف کے حصول تک جاری رہے گی، جبکہ کارکن اپنے قائد کی رہائی کے لیے پرعزم ہیں۔

تقریب کے اختتام پر یومِ تاسیس کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ دریں اثناء دروش میں بھی پارٹی کے زیرِ اہتمام یومِ تاسیس کے حوالے سے ایک الگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO