تازہ ترین

لوئر چترال: منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں، دو ملزمان گرفتار

چترال (چترال ایکسپریس) ضلعی پولیس سربراہ رفعت اللہ خان (PSP) کی ہدایت پر لوئر چترال پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں سے دو ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں چرس برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل دروش رحمن یوسف اور ایس ایچ او تھانہ دروش ایس آئی ابرار احمد کی قیادت میں ایڈیشنل ایس ایچ او اے ایس آئی جنگ باز خان نے دوران گشت ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی، جس کے قبضے سے 514 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کی شناخت بشیر احمد سکنہ گرومیل دروش کے نام سے ہوئی، جسے گرفتار کرکے تھانہ دروش میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اسی طرح ایک دوسری کارروائی میں ایس ڈی پی او سرکل لٹکوہ احمد عیسیٰ اور ایس ایچ او تھانہ شغور ایس آئی فدا محمد کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس ایچ او دیدار علی شاہ نے لیڈی کانسٹیبلان کے ہمراہ خانہ تلاشی کے دوران ملزم کے گھر سے فوم (میٹرس) کے نیچے چھپائی گئی 610 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم امتیاز احمد سکنہ لوڑیگرام کریم آباد کو گرفتار کرکے تھانہ شغور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock