تازہ ترین

جے یو آئی لویر چترال کے انتخابات مکمل، مولانا عبد الرحمٰن امیر اور مولانا محمد الیاس جنرل سیکرٹری منتخب

چترال (چترال ایکسپریس) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) لویر چترال کے تنظیمی انتخابات نہایت جوش و خروش کے ساتھ مکمل ہوگئے، جس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی مولانا عبد الرحمٰن امیر جبکہ سابق تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امارت کے عہدے کے لیے مولانا عبد الرحمٰن اور مولانا عبد الشکور کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، جس میں مولانا عبد الرحمٰن کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح جنرل سیکرٹری کے منصب کے لیے مولانا محمد الیاس اور حافظ انعام میمن کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں مولانا محمد الیاس نے کامیابی حاصل کی۔

انتخابی عمل کی نگرانی صوبائی رہنما مولانا عطاء الرحمان نے کی، جبکہ پولنگ مدرسہ تحفیظ القرآن دنین میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی اور انتخابی عمل کو شفاف اور منظم قرار دیا گیا۔

منتخب ہونے والے رہنماؤں نے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ پارٹی کے اندر اتحاد و یگانگت کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock