تازہ ترین

کیپٹن مستنصر حسین یفتالی نے پاکستان نیوی میں کمیشن حاصل کر لیا۔

چترال(چترال ایکسپریس)مستنصر حسین ولد لیاقت علی کا تعلق چترال کی مردم خیز سرزمین لاسپور ویلی کے گاؤں ہرچین کے ایک مشہور و معروف قبیلے سے ہے۔ اس قبیلے سے کئی نامور شخصیات تعلق رکھتی رہی ہیں، جن میں شاہ ولی یفتالی، سالمت خان یفتالی حاکم، اور غازی لیفٹیننٹ ولایت خان یفتالی فاتحِ سکردو شامل ہیں۔

ان کے والد محترم پیشے کے لحاظ سے سپاہی تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے چترال سے گلگت بلتستان ہجرت کی، جہاں وہ گزشتہ تقریباً چھبیس سالوں سے مقیم ہیں۔ گلگت بلتستان میں ایک چھوٹا سا مکان خرید کر انہوں نے نہایت محنت، دیانت اور جدوجہد کے ساتھ زندگی گزاری۔ گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ڈیکسی چلاتے رہے اور اپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی۔ بچوں کو اے پی ایس اسکول گلگت بلتستان میں داخل کرایا مستنصر حسین بھی اے پی آپس اسکول گلگت بلتستان کا اسٹوڈنٹ رہے۔

ان کے بڑے صاحبزادے زاہد انور اس وقت آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی میں بی ایس سی نرسنگ مکمل کرنے کے بعد اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ ان کی صاحبزادی کے ٹی ایچ ہسپتال پشاور میں بی ایس سی نرسنگ کے فائنل ایئر کی طالبہ ہیں۔

والدین کی محنت، تعلیم سے لگاؤ اور بہترین تربیت ہی کا نتیجہ ہے کہ ان کے صاحبزادے مستنصر حسین یفتالی نے پاکستان نیوی میں شمولیت اختیار کرکے اپنے والدین، خاندان اور پورے علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

یہ لمحہ والدین کے لیے بے حد خوشی اور فخر کا باعث ہے کہ ان کا بیٹا پاک فوج کے ایک اہم ادارے میں وطنِ عزیز کی خدمت انجام دے گا۔ مستنصر حسین یفتالی کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے کہ محنت، لگن اور والدین کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں۔

اہلِ علاقہ نے مستنصر حسین یفتالی اور ان کے خاندان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock