تازہ ترین

دروش میں پولیس سہولت مرکز قائم، عوام کو مختلف خدمات مقامی سطح پر میسر

چترال (چترال ایکسپریس) لوئر چترال پولیس نے عوام کو بہتر اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے ایس ڈی پی او آفس دروش میں پولیس سہولت مرکز قائم کرکے اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ سہولت مرکز کے قیام سے تحصیل دروش کے عوام کو پولیس سے متعلق متعدد خدمات اب مقامی سطح پر دستیاب ہوں گی۔

پولیس سہولت مرکز کا افتتاح ایس ڈی پی او سرکل دروش رحمان یوسف، قاری جمال عبدالناصر، رضیت باللہ اور صدر تجار یونین حاجی گل نواز خان نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ دروش ایس آئی ابرار احمد سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن اور ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دروش میں پولیس سہولت مرکز کے قیام سے عوام کو پولیس کلیئرنس اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس کے حصول کے لیے چترال جانے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔

پولیس سہولت مرکز میں کرایہ داروں کی رجسٹریشن، پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ برائے ویزا و بیرون ملک، پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، گھریلو ملازمین کی تصدیق، گمشدہ اشیاء کی رپورٹ، اسلحہ لائسنس کی تصدیق، قانونی رہنمائی اور محکمانہ ویریفکیشن سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

لوئر چترال پولیس کے مطابق عوامی خدمت، شفافیت اور جدید پولیسنگ کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، جبکہ یہ سہولت مرکز عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock