تازہ ترین

چترال سے تعلق رکھنے والے بشارت احمد ڈپٹی کمشنر لوئر دیر تعینات

چترال(چترال ایکسپریس) حکومت خیبر پختونخوا نے چترال سے تعلق رکھنے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے گریڈ 19 کے آفیسر بشارت احمد کو ڈپٹی کمشنر لوئر دیر تعینات کر دیا ہے۔

 بشارت احمد اس سے قبل خیبر پختونخوا میں ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ حکومت کی جانب سے جاری تبادلہ و تقرری کے احکامات کے تحت انہیں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

بشارت احمد کا شمار پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے اور انہوں نے مختلف انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی بطور ڈپٹی کمشنر لوئر دیر تعیناتی پر چترال سے تعلق رکھنے والے مختلف حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock