
زار طنت شاہ مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین، اہل خانہ کا تمام تعزیت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر
چترال (چترال ایکسپریس)معروف شخصیت زار طنت شاہ مرحوم گزشتہ تقریباً دو ماہ سے عارضۂ قلب میں مبتلا رہنے کے بعد 13 ستمبر 2026ء کی صبح خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم
پشاور اور کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج رہے، تاہم تمام تر طبی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکے۔
مرحوم کی رحلت پر ان کے والد در دانا شاہ، سماجی کارکن نگاہ بن شاہ، ریٹائرڈ مُکھی نیّت مراد خان، محمد خان، امیت اکبر شاہ اور صوبیدار میجر عبدالرحمان شاہ پر مشتمل سوگوار خاندان نے تمام اعزہ و اقارب، دوست احباب اور ہمدردوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اہلِ خانہ کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی و تشکر کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ ان تمام احباب کے تہہ دل سے ممنون ہیں جنہوں نے مرحوم کی علالت کے دوران ہسپتالوں میں عیادت کی، فون اور پیغامات کے ذریعے خیریت دریافت کی اور علاج معالجے میں تعاون فراہم کیا۔ سوگواران نے انتقال کے بعد تعزیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت میں شرکت کرنے والے تمام ہمدردوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کٹھن اور مشکل وقت میں تمام احباب کا خلوص، محبت اور ہمدردی ان کے لیے ایک بڑا سہارا بنی جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
