تازہ ترین

چترال پولیس کی منشیات کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری، 30 لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم گرفتار

​چترال (چترال  ایکسپریس)ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں لوئر چترال میں منشیات کے مکروہ دھندے کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

​ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) لوئر چترال ریشم جہانگیر (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل چترال احمد عیسیٰ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیابی سے ٹارگٹڈ کارروائی کی ہے۔

​پولیس ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران گھر کی تلاشی لیتے ہوئے ملزم کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی شراب (ٹارہ) برآمد کرکے اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت خان محمد ولد / ساکن اورغوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

​تھانہ سٹی چترال میں ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

​لوئر چترال پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے آپریشنز کا یہ سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔