مضامین

پس و پیش …….ستم ظریفی

………….. ا ے ایم خان چترال
گر ستم ہو اِس طرح میرے محبوب کی، گلہ کیوں صحبت ہو نصیب اگر رقیب کی۔لگتا تو یہی تھا کہ وصال یار کا وہ تصور میری دُنیا ہی بدل دی گی۔میں یہ کہہ دوں تو لوگ اگر اِسے مضحکہ خیز نہ بھی سمجھتے ہوں تو عقل سے زیادہ دِل کے بہکاوے میں آنے کا صلہ کہنے میں دیر نہیں کردینگے۔ دیکھیں… حقیقت اِس کے برعکس ہے کہ اِنسانی زندگی کے بہت ایسے فیصلے ہوتے ہیں جسے ہم آزاد ی رائے سے نہیں لے سکتے ہیں۔یعنی کئی ایک عوامل ہمارے فیصلے کے راہ میں حائل اور کار فرما ہوجاتے ہیں۔ آزادی رائے تواب ایک پیچیدہ مس بن چُکی ہے ۔جو مغرب میں ہے وہ ہمارے پاس نہیں ہے، اور جو ہمارے پاس ہے وہ اُن کے پاس نہیں ہے۔ تعجب یہ ہے کہ ہم اُس کے ہونے پر تنقید کرتے ہیں اور وہ ہمارے نہ ہونے کا ا ندیشہ۔ اِس پر بھی ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے جسطرح پاکستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا ( سینٹ )نے سائبر کرائم بل پاس کردی، مزید کیا پیش رفت ہوسکتی ہے آزادی رائے کے حوالے سے ۔
بہرحال، موجودہ دور میں کون کسی کو اپنا اپنا ہی رہنے دیتی ہے، کئی ایک عوامل ہیں جو اندرونی اور بیرونی فیصلوں، اور مداخلت کا سبب بنتے ہیں۔ جونہی مداخلت کی بات آتی ہے تو اِن دِنوں کشمیر کی بات ابتدا ء میں آجاتی ہے۔یہا ں بھی صورت وہی ہے جو اُوپر ذکر کیا تھا۔ ہندوستان کہتی ہے کہ وہ کبھی بھی کشمیر پاکستان کے ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتی، یعنی جسطرح پاکستان سوچتی ہے۔ ہم کشمیر کا وہ حصہ جو ہندوستا ن کے کنڑول میں ہے اُس کی بات کرتے ہیں ، اور وہ جو کشمیر پاکستا ن کے ساتھ ہے ، اُس پر بات کرنا چاہتی ہے۔ یعنی دوسرے الفاظ میں جو ہم مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی مداخلت کی بات کرتے ہیں ، تو ہندوستان پاکستان پر اُن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگا دیتی ہے، درمیان میں غریب کشمیری پس رہی ہے اور جل رہی ہے ۔ اور اِن دِنوں کئی ایک کشمیر میں اُن کے آنکھوں کے سامنے جو کچھ بھی ہور ہے تھے وہ بھی دیکھ نہیں سکے!۔ اب اِس بات کا فیصلہ کون کر دے کہ کیا کیا جائے ؟ اقوام متحدہ ایک اِدارہ ہے جو یہ کا م اُس قرداد کے مطابق کر سکتا ہے جو کشمیر سے متعلق ہے۔ اِس میں بھی ضروری بات یہ ہے کہ دونوں پارٹیز اِس بات پر متفق ہوں کہ ہم یہ کیس اقوام متحدہ کے مطابق حل کرناچاہتے ہیں۔ ہم بھی عجیب ہیں چند سال پہلے یہ فیصلہ کرچکے تھے کہ آپس کے معاملات دونوں مل کر حل کریں گے، اب اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنے جارہے ہیں؟
دور حاضر میں اندرونی عوامل بیرونی، اور بیرونی محرکا ت اندرونی ہوگئے ہیں ۔ اِس بات پر کوئی یہ الزام بھی لگا سکتا ہے کہ ہماری نظر کمزور ہے لیکن ایسا بالکل نہیں۔موجودہ دور میں اظہار رائے کی آزادی کے بہت مواقع نکل آئے ہیں۔ساتھ تعجب اِس بات پر کہ یہ ایسا کیوں ہوا ہے ہم آزا دی کا حق اور مواقع ہونے کے باوجود بھی اپنے رائے کا اظہار نہیں کرسکتے ہیں۔ یہ ہمارا قانوں کی سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے ہے ، ذہنی ناپختگی سے، رائے حق کے غلط استعمال سے یا عدم برداشت کی وجہ سے اِ س پر قدغن لگا دیا جاتاہے، کا فیصلہ ہونا ہے۔ یہ معمہ گزشتہ کئی سالوں سے قوی ہوگئی ہے۔ خیر! اب ہم کس کی بات مان لیں ، بہتر یہ ہے کہ اپنی ہی بات مان لی جائے کہ اپنا فیصلہ ہم کم ا زکم خود تو لے سکتے ہیں۔
ایک زمانہ یہ تھا کہ ہماری آزادی اور ملکیت کی ایک حد ہوا کرتی تھی ، موجودہ دور نے وہ حدود بھی زائل کردی۔ اِس کا فائدہ بھی اور نقصا ن بھی، لیکن ہمارے حصے میں نقصان زیادہ آجاتی ہے۔ اِس مظہر کا باعث بھی اِنسان ہے ، اور اِس سے فائدہ لینے والا ، اور نقصان اُٹھانے والا بھی وہی اِنسان۔ اِسی بات سے مجھے یا د آیا جب ہمارے ملک میں ہندوستا ن کیلئے ’’ پسندیدہ ریاست‘‘ کا سٹیٹس دینے پر بات ہور ہی تھی تو اُس کی مخالفت میں کئی ایک عوامل کار فرما تھے اُن میں بزنس اور صنعتوں سے متعلق عوامل بھی تھے۔ حکومت اور صنعتی مالکان اِس بات پر خائف تھے کہ اگر انڈیا کو یہ اسٹیٹس دیا گیا تو لبرل اکنامک پالیسی کے تحت تجارتی راستے کھل جاتے ہیں توانڈیا کے کم قیمت والے اشیاء پاکستانی مارکیٹ میں آگئے تو گھریلومارکیٹ کو بڑا دھچکہ پہنچ سکتاہے ، یعنی پاکستانی صنعتین ہندوستان سے آنیوالے پروڈکٹس کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ باہر سے اندرونی مارکیٹ پر قبضہ اب ایک عام عمل ہے، اور اِس پر تھوڑا زیادہ کام کیا جائے تو یہ عمل اندر سے باہر بھی ہوسکتی ہے۔جب سے حدود زائل ہوگئے ہیں تو پاکستان جیسے ملک کیلئے افعانستا ن کے ساتھ متصل ’’پورس‘‘ بارڈر کو کنٹرول کر نا تو مزید مشکل ہوگیا ہے۔ یعنی جہان سے مسائل کا آغاز ہوتا ہے ، وہاں سے مسائل اُٹھانے والے پاکستان خود، افعانستان، امریکہ ، اور نیٹو فورسسز سامنے آجاتے ہیں۔
موجودہ دور میں لوگ تیز دوڑنے اور تیرنے کے عادی ہوگئے ہیں ، ہما رے ہاں یہ ہُنر سیکھنے کے بجائے ، اُس بات پر اکتفا کرنے پر زور دیا جاتا ہے کہ آہستہ آہستہ دوڑنا چاہیے اور یہ صحیح ہے ۔ اور یہ ہی نہیں بلکہ جو ہماری طرح دوڑ نہیں رہا گویا وہ ہماری دوڑ میں شامل ہی نہیں۔ موجودہ دور کے دوڑ کے لوازمات اور شرائط تو سبھی ماننے کیلئے تیار ہیں لیکن ہم میں کئی ایک اِسے اپنے مخالف مان کر اِس بات پر بضد ہیں کہ یہ شرائط ہمیں قبول نہیں۔ اب قوم کو درپیش مسئلہ یہ بھی ہے کہ قوم کس کی بات ماں لے۔دورکی بات مان لیتا ہے تو اپنے لوگ ناراض ہوجاتے ہیں ، اور اپنے لوگوں کی بات مان لیا جائے تو اِن چند لوگوں کی بات پر پورا ’’گیم تھیوری‘‘ کون تبدیل کرسکتا ہے۔ اِس کسمپرسی کی حالت میں ہم کہیں کے نہ رہ گئے ۔
ہم اِس بات پر سوچ کر تو زیادہ حیران ہوجاتے ہیں کہ ہمارا منبع ایک ہے اور خلیج اِتنی زیادہ کیون؟ ایسا لگتا ہے کہ اِسے پُر کرنے کیلئے اگر طویل المیعاد اقدامات اُٹھائے بھی گئے تو کئی ایک سال لگ سکتے ہیں۔ ملک میں کئی ایک اقدامات اور پالیسیز بنائے جاتے ہیں جو اِس خلیج کو پُر کرنے کیلئے نہیں ہوتے، یعنی ہم یہ ٖ فیصلہ ابھی بھی نہیں کئے ہیں کہ بیماری کی تشخیص کی جائے، گویا ہمیں اِس کیلئے بھی بیرونی مدد لینی ہے۔ اِس بات کو دوسرے تناظر میں دیکھا جائے تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ مفادات کی جنگ ہے جس میں دوسرے عوامل کے ساتھ ہتھیار بھی استعمال ہوجاتاہے ۔ ایک وقت یہ تھا کہ اِنسان ہتھیار بنواکر اُنہیں ضرورت کے وقت استعمال کیا کرتا تھا ، اب اِنسان وہ جگہ خود پُر کر دی ہے۔ یعنی اِنسان ہتھیار ، تشدد، جلاؤ گھراؤ، اور خوف سے ’’رول آف دا گیم‘‘ طے کرنا چاہتی ہے۔ یہ ہماری لئے ستم ظریفی کی بات ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى