تازہ ترین

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر مریضوں کو بہترین سروس مہیا کر رہا ہے ، سابق ممبر جندولہ خان

چترال ( محکم الدین ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال ضلع بھر کے مریضوں کے علاج معالجے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریض اس ہسپتال سے علاج کی سہولت حاصل کرتے ہیں جو کہ صوبائی حکومت ،ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حیدرالملک ، سنئیر میڈیکل اسپشلسٹ ڈاکٹر رکن الدین اور ڈاکٹر اسرار احمد کی مریضوں کے ساتھ مشفقانہ رویہ اور خدمت کے جذبے کا مظہر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال میں زیر علاج علاقہ آیون کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق ممبر جندولہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا  اگرچہ ہسپتال کو مسائل کا سامنا ہے پھر بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال صوبے کے کئی ہسپتالوں سے بہتر ہے ۔ جہاں مریضوں کو عزت و احترام کے ساتھ حتی المقدور سہولیات فراہم کئے جاتےہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی صفائی اور سروس قابل تعریف ہیں اور بہترین ماحول میں ہسپتال خدمت سر انجام دے رہا ہے ۔ انہوں نے خصوصی طور پرمیڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر رکن الدین اور ڈاکٹر اسرار احمد کا شکریہ ادا کیا ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock