تازہ ترین

چترال کے دونوں اضلاع میں میٹرک پوزیشن ہولڈرز کو اس سال بھی قاری فیض اللہ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ مولانا خلیق الزمان

ایسے طلباء و طالبات جو پہلے ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں وہ ایک ہفتے کے اندر اندر خطیب شاہی مسجد سے رابطہ کرکے اپنا نام درج کروائیں ۔

چترال ( چترال ایکسپریس  ) چترال کے معروف عالم دین اور سماجی شخصیت قاری فیض اللہ کے معتمد خاص خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کے مطابق سرکاری اور پرائیوٹ سکولز کے ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈر طالب علموں کو بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری جبکہ کیلاش کمیونٹی میں سب سے زیادہ نمبر لینے والے طالب علم کو بھی قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے اقرا ایوارڈ اور نقد انعام دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے سکالر شپ کا یہ پروگرام سال 2003 سے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے تسلسل کے ساتھ منعقد ہوتا آرہا ہے اب تک اس پروگرام کے توسط سے ستر لاکھ سے زائد رقم انعام کی شکل میں تقسیم کی جا چکی ہے امسال بھی تین لاکھ روپے اس مقصد کے لئے مختص ہیں۔ایسے طلباء و طالبات جو پہلے ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں وہ ایک ہفتے کے اندر اندر خطیب شاہی مسجد سے رابطہ کرکے اپنا نام درج کروائیں ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO