تازہ ترین

کالاش ویلیز کے عمائدین کا مختلف این جی اوزکی جانب سے وادیوں میں تعمیراتی کاموں کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کااظہار

چترال (چترال ایکسپریس) کالاش ویلیز رمبور اور بمبوریت کے عمائیدین نے آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ(اکاہ)، آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (اے کے آر ایس پی) اور ایون ویلیز ڈیویلپمنٹ پروگرام(اے وی ڈی پی) کی جانب سے ان وادیوں میں تعمیراتی کاموں کے طریقہ کار پر اپنی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارے ڈونرز کی طرف سے دئیے گئے فنڈزکو غلط طریقے سے خرچ کررہے ہیں جس سے علاقے کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔منگل کے روزچترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتی کونسلر نور شالی، ثراوت شاہ، حبیب نور، بزرگ احمد اور دوسروں نے کہاکہ یہ ادارے کوئی بھی تعمیراتی کام شروع کرتے وقت عوام کو اعتماد میں لینے اور ان پر مشتمل نگران اور اڈٹ کمیٹی بنانے کی بجائے ٹینڈرکے ذریعے ٹھیکہ داروں کے حوالے کرتے ہیں جس سے کسی منصوبے کا مختص رقم کا بڑا حصہ ضائع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کالاش ویلیز میں غربت کے نام پر ڈونرز سے فنڈز لینے کے بعد اس رقم کو ان کی ضروریات کے مطابق ہی خرچ کرنی چاہئے اور سرکاری محکمہ جات کی طرح اس رقم کو بھی ٹھیکہ داروں کے ذریعے خرچ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے جوکہ فنڈز کا بڑا حصہ منافع کے طور پر کماکر لے جاتے ہیں۔ وادی کے عمائیدین نے پراجیکٹ کی ٹارگٹ کمیونٹی کو یکسر نظرانداز کرنے کے سلسلہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اپنی وادیوں کے نام پر مزید یہ کھیل تماشا برداشت نہیں کریں گے جبکہ ناقص کام کی نشاندہی پر ادارے کے انجینئرز کمیونٹی کے ساتھ بدتمیزی پر اتر آتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ کئی سالوں کے دوران ٹھیکہ داروں کے ذریعے کئے گئے کاموں کی مکمل اڈٹ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو وادی بمبوریت اور رمبور کے عوام ان اداروں کو وادیوں سے اپنے بورے بستر گول کرنے پر مجبور کریں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO