چترال کی پسماندگی کو دیکھ کر بڑا دکھ ہوتا ہے۔سینیٹر طلحہ محمود
چترال (چترال ایکسپریس )کے پی کے سے نو منتخب سنیٹر اور طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے چیئرمین طلحہ محمود چترال کے دورے پر گزشتہ روز چترال پہنچ گئے لواری ٹنل سے چترال شہر تک جگہ جگہ سینکڑوں لوگوں نے ان کے قافلے کا استقبال کیا اور امداد کے لیے درخواست دینے والوں کی موقع پر مالی امداد کی دورے کے دوسرے روز ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تعارفی میٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال کے مسائل یوں تو بہت زیادہ ہیں لیکن وہ خصوصی طور پر صحت تعلیم اور سڑکوں کی حالت زار پر اپر ہاؤس میں بھرپور آواز اٹھائیں گے ا
ور چھوٹے مسائل فاؤنڈیشن کے زریعے حل کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ میں آصف علی زرداری کی ویژن سے متاثر ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوا ہوں کے پی کے میں حزب اختلاف کو پانچ سیٹیں جیتنے میں آصف علی زرداری کا بڑا ہاتھ ہے انہوں نے کہا کہ چترال کی پسماندگی کو دیکھ کر بڑا دکھ ہوتا ہےاب تک یہاں پر کسی نے کچھ نہیں کیا ہے میری کوشش ہوگی کہ چترال تک ایکسپریس وے بنائی جا سکے انہوں نے کہ میں اپنے تین بیٹوں کو چترال کی خدمت کے لئے وقف کرتا ہوں انہوں نے چترال پریس کلب کا بھی دورہ کیا اور چترال پریس کلب نیوز کے پروگرام مہرکہ کے لئے اپنا انٹرویو بھی ریکارڈ کیا سنیٹر طلحہ محمود ظلع اپر چترال کا بھی دورہ کریں گے
