تازہ ترین
ٹی ایم اوحیدر ایوب خان کاڈی ایچ کیو اور چلڈرن ہسپتال لوئر چترال کا دورہ
چترال(چترال ایکسپریس)حیدر ایوب خان ٹی ایم او تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال لوئر نےڈی ایچ کیو ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال لوئر چترال کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد ہسپتالوں میں پانی کی فراہمی اور صفائی کو یقینی بنانا تھا۔ انہوں نے ڈاکٹر فیاض رومی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال سے ملاقات کی۔ اور مزکورہ ہسپتالوں میں پانی کی فراہمی اور صفائی کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کی۔ ٹی ایم او حیدر ایوب خان کی ہدایت پر ٹی ایم اے اور ڈبلیو ایس او عملہ نے چترال ٹاون کے مختلف مقامات میں صفائی ،پانی کی فراہمی،لیکیچز کی بندش اور بلوں کی ریکوئری کے لیے کاروائیاں تیز کردی ہے۔
