تازہ ترین

سینیٹر طلحہ محمودکادورہ اپرچترال ،مختلف مقامات پر خوش آمدی بینروں سے اُن کا استقبال

چترال (چترال ایکسپریس)حمد طلحہ محمود فاونڈیشن کے چیئرمین اور چوتھی بار سینٹر منتخب ہونے کے بعدمحمد طلحہ محمود نے اپرچترال کا دورہ کیا، چترال سے بونی تک مختلف مقامات پر خوش آمدی بینروں سے اُن کا استقبال کیا گیا، اپرچترال کے حدود میں داخل ہونے پر ریشن کے مقام پر پیپلز پارٹی اپرچترال کے صدر سمیت کابینہ اور مختلف مکاتب فکر نے اُن کا استقبال کیا، جہاں گھوڑے پربیٹھا کر انھیں پولو گراونڈ تک لے جایا گیا، جہاں انھوں نے ریشن جنالی کی اپگریڈیشن کے لیے دو لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا۔ اسی طرح کوراغ میں بھی استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا، اپرچترال کے ہیڈ کوارٹر بونی پہنچنے پر اہالیان بونی نے اّن کا پرتباک استقبال کیا، جہاں سینیٹر طلحہ محمود نے پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی کابینہ اور کارکنان اور عام عوام کے ساتھ بونی کے مقام پر خطاب کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock