
تازہ ترین
سپرٹنڈنٹ ڈی سی آفس چترال محمد ظاہر شاہ کی پی ایم ایس کیڈر میں ترقی،
چترال (چترال ایکسپریس ) محکمۂ اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر محمد ظاہر شاہ،
سپرنٹنڈنٹ ڈپٹی کمشنر آفس لوئر چترال، پرووژنل مینجمنٹ سروس (PMS) کیڈر میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ظاہر شاہ اپنی فعالیت اور دیانتداری کے ساتھ ساتھ بے لوث خدمت کی وجہ سے مقبول عام شخصیت ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق محمد ظاہر شاہ نئی ذمہ داریاں ایک سالہ پروبیشن پر انجام دیں گے، جسے ضرورت پڑنے پر مزید ایک سال کے لیے بڑھایا جا سکتا ہے، جبکہ تبادلے یا تعیناتی کا نوٹیفکیشن بعد میں جاری ہوگا۔
