تازہ ترین

ٹی ایم اے چترال عوام کو شہری سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گی۔ٹی ایم اوحیدرایوب خان

چترال (عبدالغفار لال ) تحصیل میونسپل افیسر چترال حیدر ایوب خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت اقدامات اٹھانے کے لئے تیار ہےاور ہنگامی ٹیلی فون پر رابطہ کرنے پر ٹی ایم اے کا عملہ موقع پر پہنچ جائے گا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈی سی لویر چترال محمد ہاشم عظیم اور ٹی ایم او کے حکم کے مطابق تحصیل افیسر انفراسڑکچرانجینئریونس کی نگرانی میں ہمارا عملہ ہروقت خدمت کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال عوام کو شہری سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گی جبکہ اس کے پاس ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بھی ضروری مشینری اور سازوسامان کے علاوہ تربیت یافتہ اور خدمت کے جذبے سے سرشار فیلڈ اسٹاف موجود ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیاکہ ان کا دروازہ ہر وقت عوامی شکایات اور تجاویز کے لئے کھلا ہے تاکہ عوام کو ذیادہ سے ذیادہ شہری سہولیات فراہم کئے جاسکیں۔دریں آثنا موڑڈہ پائین میں زنانہ بازارکے دکانداروں اور علاقہ باشندانگان نے ٹی ایم او حیدر ایوب خان اور ٹی ایم اے سٹاف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے یوئےکہا ہےکہ گذشتہ روز مارکیٹ کے نزدیک آگ لگنےکی وجہ سے

گنجان آباد علاقہ آگ کے لپیٹ میں  آنے کے بالکل قریب تھا ریسکیو1122 کا رابطہ نمبر خراب ہونے اورنیٹ  ورک خراب ہونے کی وجہ سےمشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ٹی ایم اوسے رابطہ ہونےپرانہوں نے فوری طورپر فائربریگرڈ مزکورہ مقام پر بیج کرعلاقے کوتباہی سے بچایا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock