تازہ ترین

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما معروف قانون دان نیاز اے نیازی کی وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے سربراہ سے ملاقات ،

چترال کے سڑکوں پر جاری کاموں میں تیزی لانے سے متعلق معائنہ کمیشن کی طرف سے مزید زور دینے کا مطالبہ ، کمیشن ہیڈ کی طرف سے کام میں تیزی لانے کی یقین دھانی

اسلام آباد ( چترال ایکسپریس ) معروف قانُون دان نِیاز اے نِیازی نے وزیراعظم معاینہ کمشن کے سربراہ برگیڈئیر(ر) مظفر علی رانجھا ، ڈپٹی چیرمین پروفیسر (ر)محمد ظاہر شاہ ٫ ڈپٹی ڈائریکٹر قیصر رحمان اور کنسلٹنٹ انجینئر صفدر علی سے آج وزیراعظم آفس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی ۔ انہوں نے اپروچ روڈ کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔چترال بونی روڈ پر کام کے رفتار کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اور یقین دلایا کہ اس سال یہ کام ہر صورت مکمل کیا جاے گا۔ دوسرے مرحلے پر بونی شندور پر کام مکمل ہوگا۔ کلاش ویلز روڈ پر بھی کام شروع ہو چکا ہے۔ کمشن کے سربراہ نے کہا یہ منصوبے کئ سالوں سے بند پڑے تھے۔ معاینہ کمشن کی مداخلت سے کام دوبارہ شروع ہوچکے اور اب تکنیکی اور قانونی مسائل دور ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا تورکہو بوزند روڈ پر کام کامعیار اور جایزہ لینے انسپکشن ٹیم تورکہو جارہی تھی لیکن آخری لمحے پر امن و امان کا مسلہ کی وجہ سے ٹیم کا وہاں جانا ممکن نیہں ہوا جس کا افسوس ہے۔ لیکن اس کام روزانہ کی بنیاد پر پرسو کررہے ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock