تازہ ترین

نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے حملے کے خلاف چترال پریس کلب لوئر چترال میں مذمتی اجلاس

چترال (چترال ایکسپریس )نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے حملے کے خلاف چترال پریس کلب لوئر چترال میں ایک مذمتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں چترال پریس کلب اراکین نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے چترال پریس کلب کے بانی جہانگیر جگر اور دوسروں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ پولیس نے جن آقاؤں کے اشاروں پر پریس کلب جیسے غیر متنازعہ ادارے کا وقار مجروح کیا یہ حملہ نہ صرف پریس کلب بلکہ پاکستان کے عوام کی آزادی پر حملہ ہے پولیس گردی سے اگر پریس کلب محفوظ نہیں ہے تو ملک کے باقی اداروں اور عام عوام کی کیا صورتحال ہوگی صحافت کی آزادی کیلئے کام کرنے والے عالمی ادارے اسلام آباد پولیس کی پولیس گردی کا نوٹس لے۔

اجلاس میں شریک صحافیوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ اسلام آباد پریس کلب کے صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان کے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں مذمتی اجلاس میں وزیرِاعظم شہباز شریف اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا گیا کہ اسلام آباد پریس کلب میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کا اعلیٰ سطح انکوائری کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزا دیاجائے

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO