تازہ ترین

جی ڈی سی لوئر چترال کے ہاسٹل میں میوزیکل نائٹ کانوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران آئی جی ٹی کا دورہ کالج ۔

چترال(چترال ایکسپریس)گزشتہ روزگورنمنٹ ڈگری کالج لوئر چترال کے ہاسٹل میں فیرول کے موقع پر میوزیکل نائٹ منایا گیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران اسلامی جمعیت طلبہ چترال نے گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ کیا۔
پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج سراج احمد کے ساتھ ملاقات کی اور اپنا موقف پیش کیا۔
پرنسپل سراج احمد نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کسی بھی ایسی سرگرمیوں پہ نظر رکھی جائے گی جو اسلامی اقدار و روایات کے منافی ہوں اور کالج کے اندر اور کالج کے ہاسٹل میں ایسے سرگرمیوں پہ پابندی کی نوٹیفیکیشن جلد جاری کی جائے گی۔

وفد نے آفیشل میٹنگ کے دوران  وقت دینے اور ملاقات کرنے پر پرنسپل کا۔شکریہ ادا کیا۔

اس کے علاوہ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ آف اسلامک اسٹیڈیز مفتی غیاث سے ملاقات ہوئی، مفتی غیاث نے جمعیت کے اس کاؤش کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock