تازہ ترین

تبدیل ہونے والے ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کاانعقاد۔

لوئر چترال پولیس جرائم کی روک تھام اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔چترال کے عوام کی مہمان نوازی ہمیشہ یاد رہے گی۔ڈی پی او افتخارِ شاہ

چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے تبادلے کے حوالے سے پولیس لائن میں ان کے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

الوداعی تقریب میں ایس۔پی۔انوسٹی گیشن محمد شفی شفاء، ایس۔پی۔ایلیٹ فورس عتیق الرحمن ،ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر اقبال الدین ،،ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت احمد عیسی، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم ، ڈی۔ایس۔پی سکیورٹی تمیزالدین ، ڈی۔ایس۔پی حسن اللہ ، جملہ ایس۔ایچ۔اوز ، پی اے ٹو ڈی۔پی۔او نور زمان، ہیڈ کلرک محمد افضل، لائن آفیسر اے ایس آئی فضل کریم ،انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس اے ایس آئی جنگ باز خان، منسٹریل سٹاف سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب میں پولیس افسران نے ڈی۔پی۔او افتخار شاہ کو ضلع لوئر چترال میں بحثیت ضلعی پولیس سربراہ کے عہدے پر شاندار پیریڈ گزارنے پر بہترین الفاظ میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے لوئر چترال کے علمائے کرام، غیور عوام ، تجار یونین ، ڈرائیور یونین ، پریس کلب کے نمائندوں اور محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی۔پی۔او افتخار شاہ نے لوئر چترال میں تعیناتی کو اپنی سروس کا بہترین حصہ قرار دیا اور لوئر چترال میں فرائض سرانجام دینے والے جملہ پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ لوئر چترال پولیس نے جرائم کی روک تھام اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہےاورامید رکھتا ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی جرائم کی روک تھام اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہیگی۔میری نیک خواہشات اور دعائیں لوئر چترال پولیس کیساتھ ہمیشہ رہے گی۔انہوں نے لوئر چترال کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔اورتمام افسران کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ڈی۔پی۔او  نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ لوئر چترال کے عوام غیرت، انسانیت ،مہمان نوازی، قانون کی پاسداری اور محبت کی بہترین مثال ہیں جوکہ قابل فخر ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع لوئر چترال میں فرائض کی انجام دہی کے دوران اگر میری وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معافی کا طلبگار ہوں اور لوئر چترال کے عوام کی مہمان نوازی ہمیشہ یاد رہے گی۔

تقریب کے اختتام پر تبدیل ہونے والے ڈی ۔پی۔او افتخار شاہ کو افسران نے تخائف پیش کئیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock