تازہ ترین

مارخور آئی بیکس شکار کوٹے پر فاق و محکمہ وائلڈ لائف میں تنازع نان ایکسپورٹیبل شکار پر پابندی لگادی

پشاور (چترال ایکسپریس) خیبر پختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنث کا معاملہ حل نہ ہو سکا۔ مارخور، آئی ٹیکس اور گرے گورال کے شکار کے کوٹے پر وفاق اور صوبائی محکمہ وائلڈ لائف میں تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف نے سیکرٹری جنگلات خیبر پختو نخوا کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے نان ایکسپورتیبل مارخور آئی بیکس اور گرے گورال کے شکار پر پابندی لگادی ہے، وفاق نے شکار پر پابندی وفاقی حکومت سے اجازت نہ لینے پر لگائی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2024 میں کوہستان اور چترال میں نان ایکسپورٹیبل کوٹہ کے تحت 6 مارخور کے شکار کی اجازت ملی تھی، محکمہ وائلڈ لائف نے وفاق کے فیصلے پر عملدرآمد کر کے 6 مارخور کے شکار کا کوٹہ رکھا۔ خط ط کے مطابق وفاقی ادارہ سائٹس مینجمنٹ اتھارٹی کی پابندی گزشتہ سال کیے گئے اپنے ہی فیصلے سے متصادم ہے، مارخور ، آئی بیکس اور گرے گورال کے غیر برآمدی کوٹہ کی منظوری دی گئی تھی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نان ایکسپورٹیبل ٹرافی ہنٹنگ کو ٹہ صوبائی دائرہ اختیار میں آتا ہے، غیر برآمدی کوٹے سے متعلق صوبائی حکومت کی پوزیشن مکمل طور پر درست ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock