تازہ ترین

چترال نرسز فورم کے انتخابات: جغفریاد حسین دوبارہ صدر منتخب

پشاور(چترال ایکسپریس )چترال نرسز فورم کے انتخابات ہفتہ3جنوری  2026 کو واٹس ایپ پول کے ذریعے منعقد ہوئے۔ خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور کراچی سے تعلق رکھنے والے نرس آفیسرز نے ووٹنگ میں حصہ لیا، جس کے نتیجے میں1 سابق صدر جغفریاد حسین دوسری مرتبہ صدر منتخب ہو گئے۔

انتخابات کا اعلان تین ماہ قبل کیا گیا تھا، یہ الیکشن صرف چترال نرسز فورم کے ممبران کا تھا الیکشن لڑنے اور کاسٹ کے لئے چترال نرسز فورم کا ممبر ہونا فورم کے آئین کے مطابق تھا
الیکشن میں تین امیدوار میدان میں تھے: سابقہ صدر جغفریاد حسین، سابق چیئرپرسن فریدہ فراز اور نرس آفیسر جبیں گل۔

پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر تھا، تاہم فریدہ فراز کی درخواست پر وقت بڑھا کر شام 5 بجے تک کر دیا گیا۔ پول بند ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی اور نتائج کا اعلان کیا گیا، جبکہ ووٹنگ کی تفصیلات فورم کے تمام گروپس میں شیئر کی گئیں۔
نتائج کے مطابق جغفریاد حسین نے 243 ووٹ حاصل کیے، فریدہ فراز کو 149 اور جبیں گل کو 11 ووٹ ملے۔
فوکل پرسن چترال نرسز فورم حسینہ اسحاق نے فورم کی طرف سے پرامن پولنگ پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock