تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی سرپرستی میں پرائمری سطح کے بچوں کے لیے کردار سازی نصاب “روشت استاری” کی کامیاب تکمیل

چترال(چترال ایکسپریس)ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی سرپرستی میں پرائمری سطح کے بچوں کے لیے کردار سازی نصاب “روشت استاری” کی کامیاب تکمیل

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ محمد ہاشم عظیم کے وژن کے مطابق پرائمری سطح کے طلبہ کے لیے کردار سازی کا نصاب “روشت استاری” کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ نصاب ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی سرپرستی میں تیار کیا گیا، جس میں ڈی ای او میل، ڈی ای او فیمیل، یونیورسٹی آف چترال، گورنمنٹ ڈگری کالج میل و فیمیل، ضلعی خطیب، شاہی خطیب، آغا خان ایجوکیشن سروس، اسامہ شہید کیریئر اکیڈمی اور دیگر متعلقہ ماہرین نے تعاون فراہم کیا۔

اگلے مرحلے میں اساتذہ کی مشاورت سے اس نصاب کے حوالے سے جلد ہی ماسٹر ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ ان شاء اللہ سرمائی تعطیلات کے بعد یہ نصاب لوئر چترال کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور مدارس میں باقاعدہ طور پر نافذ کیا جائے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO