تازہ ترین

صوبائی صدر مسلم لیگ ن انجنیئر امیر مقام اس مہینے کے آخر میں چترال کا دو روزہ دورہ کرنگے

اسلام آباد (چترال ایکسپریس)صوبائی صدر مسلم لیگ ن انجنیئر امیر مقام اس مہینے کے آخر میں چترال کا دو روزہ دورہ کرنگے۔ چترال یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم تقریب میں شرکت کے بعد مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کرنگے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں مسلم لیگ ن چترال کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہی۔ وفد کی قیادت مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر عبدالولی خان ایڈووکیٹ کررہے تھے۔ وفاقی وزیر نے  وزیراعظم کے اپنے حالیہ دورہ چترال کے دوران اعلانات میں پیشرفت کے بارے بتایا کہ دانش سکول کا باقاعدہ ٹنڈر ہوچکا ہے اور متعلقہ ٹھکیدار اس مہینے موقع پر کام کا آغاز کرے گا۔ گیس پلانٹ پر پیشرفت پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ ضلعی صدر عبدالولی خان ایڈووکیٹ نے صوبائی صدر کے سامنے مسلم لیگ ن کے کارکنان کے مسائل رکھے ۔ دریں اثناء وفد  نےوزیراعظم معاینہ کمشن کے سربراہ مظفر علی رانجھا سے وزیراعظم آفس میں تفصیلی ملاقات کی۔ انہوں نے اپروچ روڈ کی بروقت تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا۔ آیون کلاش ویلزروڈز پر کام کے رفتار کو بھی سراہا ۔ چترال شندور روڈ کے متعلق انہوں نے کہا کہ سخت سرد موسم کی وجہ سے اسفالٹ کا کام مارچ کے مہینے میں پھر شروع ہوگا۔ ٹھیکدار کو منع کیا گیا ہے کہ اس دوران کوئی بھی مشینری چترال بونی روڈ سے منتقل نہیں کرے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO