تازہ ترین

دروش میں ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کاانعقاد

چترال(چترال ایکسپریس)لوئر چترال دروش میں ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا۔ کھلی کچہری کی صدارت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ نے کی۔

کھلی کچہری کے دوران عوام نے ٹرانسپورٹ سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، جنہیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بغور سنا اور متعلقہ محکموں کو فوری اور عملی اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت اور مؤثر حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کو ضلعی انتظامیہ سے براہِ راست جوڑنا اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بناناہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO