تازہ ترین

رحیم خان انجمن تاجران مالاکنڈ ڈویژن کے جائنٹ سیکریٹری منتخب، بونی کی تاجر برادری کا خیرمقدم

اپر چترال (ذاکرمحمدزخمی) صدر ٹریڈ یونین بازار بونی اپر چترال رحیم خان کو انجمن تاجران مالاکنڈ ڈویژن کا جائنٹ سیکریٹری منتخب کیے جانے پر تاجر برادری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

ٹریڈ یونین بازار بونی اپر چترال کی جانب سے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں صدر انجمن تاجران مالاکنڈ حاجی عبد الرحیم اور ان کی کابینہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے کہ انہوں نے رحیم خان کو اپنی کابینہ میں شامل کرکے ایک اہم اور کلیدی ذمہ داری سونپی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رحیم خان ایک شریف النفس، سنجیدہ اور متوازن شخصیت کے حامل ہیں جنہیں تجارت سمیت مختلف شعبوں میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ان کی قائدانہ صلاحیتیں اور مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی اہلیت انہیں اس عہدے کے لیے موزوں بناتی ہے۔

ٹریڈ یونین کے مطابق انجمن تاجران مالاکنڈ کی کابینہ میں رحیم خان کی شمولیت اپر چترال کی تاجر برادری کے لیے نیک شگون ثابت ہوگی۔ امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجروں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے اور درپیش مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

آخر میں بونی کی تاجر برادری نے رحیم خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انجمن تاجران مالاکنڈ کی قیادت کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO