تازہ ترین

لواری ٹنل میں شدید برف باری کے دوران لوئر چترال ٹریفک پولیس عوام کی خدمت میں مصروف

چترال( چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (پی ایس پی) کی خصوصی ہدایات پر، انچارج ٹریفک وارڈن پولیس اے ایس آئی جنگ باز خان کی نگرانی میں لواری ٹنل میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور مسافروں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

شدید سردی اور مسلسل برف باری کے باوجود ٹریفک پولیس وارڈنز اہلکاروں سمیت گاڑیوں کو ٹائر چین لگانے، مسافروں کی مدد کرنے اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھنے میں بھرپور انداز میں مصروفِ عمل رہیں۔

چترال لوئر پولیس کی جانب سے اہلیان علاقہ سے پولیس کے ساتھ تعاون اور ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO