تازہ ترین

وادیٔ کالاش: دو روزہ انڈیجینس ونٹر سپورٹس فیسٹیول 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

​چترال (چترال ایکسپریس) وادیٔ کالاش کے علاقے بمبوریت (شیخاندہ) میں جاری دو روزہ روایتی سرمائی کھیلوں کا میلہ “انڈیجینس ونٹر سپورٹس فیسٹیول 2026” گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے باہمی اشتراک سے منعقدہ اس فیسٹیول میں کھلاڑیوں نے برف پر اپنے فن کے شاندار جوہر دکھائے۔

​​فیسٹیول کے دوران کالاش کی قدیم ثقافت کی عکاسی کرنے والے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں ہِیم غال (Snow Golf)، انتو دیک، روایتی کشتی اور بزکشی شامل تھے۔ برف پوش میدانوں میں کھلاڑیوں کی چستی اور روایتی مہارت نے تماشائیوں کے دل جیت لیے۔

​​اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم تھے۔ انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر پاک فوج کے افسران، ضلعی انتظامیہ کے حکام، ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے مقابلوں کا بھرپور لطف اٹھایا۔

​تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم عظیم نے کہا کہ​”انڈیجینس سپورٹس فیسٹیول کا مقصد صرف تفریح نہیں بلکہ اپنی منفرد علاقائی ثقافت کا تحفظ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ ایسے ایونٹس سے وادیٔ کالاش کو عالمی سطح پر سرمائی سیاحت کے مرکز کے طور پر متعارف کروانے میں مدد ملے گی، جس سے مقامی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔”

​انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ مستقبل میں بھی ان روایتی کھیلوں کے باقاعدہ انعقاد کو یقینی بنائے گی تاکہ ہماری قدیم ثقافت زندہ رہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO