ویلیج اور نیبر ہُڈکونسلوں کیلئے سکرٹریوں کی بھرتی روکنے کا حکم

پشاور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے لوکل گورنمنٹ میں ویلیج کونسل اور نیبر ہُڈکونسل کے سکرٹریوں کی بھرتی میں ہونے والی بدعنوانیوں اور قواعد وضوابط کے خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے 6اضلاع میں بھرتیوں کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے مختلف اضلاع سے آنے والی شکایات پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں حکم دیا کہ صوبائی انسپکشن ٹیم مذکورہ بھرتیوں میں ہونے والی بدعنوانیوں کی تحقیقات کرکے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ چترال سمیت 6اضلاع میں ویلیج کونسل اور نیبر ہُڈ کونسل سکرٹریوں کی بھرتی صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے۔جس میں این ٹی ایس اور اکیڈمک نمبروں کی بنیاد پرمیرٹ لسٹ بنائی جائیگی۔بھرتی کرنے والے افسیروں کے صوابدیدی نمبر ختم کئے جائینگے۔وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ میرٹ پر عملدرآمد کے موجودہ دور میں کسی افیسرکو صوابدیدی نمبر دینا انصاف کے منافی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ چترال سمیت اضلاع میں ویلیج کونسلوں اور نیبر ہُڈ کونسلوں کی سکرٹریوں کی آسامیوں کو این ٹی ایس کے ذریعے دوبارہ مشتہر کیا جائے۔

 

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى