صحت و صفائی

لیموں قدرت کا بہترین تحفہ

لیموں قدرتی کا ایک انمول تحفہ ہے لیموں دیکھنے میں ننھا سا نظر آتا ہے لیکن بے شمار فوائد کی وجہ سے یہ تمام پھلوں اور سبزیوں میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے لیموں وٹامن سی کا خزانہ ہے اس کے علاوہ اس میں وٹامن بی کیلشیم ،فاسفورس اور پوٹاشیم بھی مختلف مقدار میں پائے جاتے ہیں

لیموں کی کاشت کب اور کیسے ہونی ؟

مسو پوٹیمیا اور بابل کے کھنڈرات سے پتہ چلتا ہے کہ چار ہزار سال قبل مسیح کے لوگ لیموں کا استعمال کیا کرتے تھے پاکستان بھارت جزائر اور جنوبی یورپ کے ملکوں میں لیموں بکثرت پیدا ہوتا ہے ہمارے ملک میں بھی اس کی بہت سی اقسام پائی جاتی ہے جن میں بہترین قسم کا غذی لیموں کی ہے اس کا چھلکا باریک اور روس زیادہ نکلتا ہے ہمارے ہاں لیموں کا استعمال کھانے پینے کی اشیاء میں کیا جاتا ہے چٹنی سلاد مشروبات میں لیموں کا رس شامل کیا جاتا ہے اور کھانے کا مزا دوبالا ہوجاتا ہے گوشت کے مختلف پکوانوں میں لیموں کا استعمال عام ہے لیموں کا چھلکا بھی بہت کام کی چیز ہے کیونکہ اس میں سے ایک تیل نکلتا ہے جو پانی کو خوشبودار کرتا ہے لیموں کے چھلکے کا روغن پیٹ کی تکالیف کیلئے مفید ہے یورپ اور امریکہ میں اس کے چھلکے کارس انگریزی ادویات میں زیادہ استعمال ہوتا ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى