ُپشاور،چترالی طالب علموں کا فیس معافی کے اعلان پر عملدرآمد نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترالی طالب علموں نے پیر کے روز پشاو یونیورسٹی میں مظاہرہ کیا جسمیں سینکڑوں طالب علموں نے حصہ لیا۔مظاہرین نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سیلاب کے بعد گورنر خیبر پختونخواہ مہتاب احمد عباسی نے چترالی طالب علموں کی فیس معافی کا اعلان کیا تھا لیکن یونیورسٹی انتظامیہ تین مہینے گذرنے کے باوجود بھی فیس معافی کے اعلان پر عملدامد نہیں کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر 4نومبر تک کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر مقررہ تاریخ تک ہمارے مطالبات پر عملدارآمد نہیں ہوا تو یونیورسٹی میں پر تشدد مظاہرے ہونگے اورحالات کی خرابی کی تمام تر زمہ دار وی سی پشاوریوینورسٹی پر ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔