تازہ ترین

کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دینے پر چترال میں مقیم کشمیریوں بھائیوں کے مشکور ہے۔سید احمد خان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چترال کے صدر سید احمد خان نے ایک اخباری بیان میں کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد صادق کو ووٹ دینے پر چترال میں مقیم کشمیری بھائیوں کے شکریہ ادا کیا ہے۔اس سلسلے میں پارٹی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ضلعی قیادت چترال میں مقیم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔اور چترالی عوام خصوصاً مسلم لیگ ن کے کارکنان کشمیر کی آزادی کے لئے اپنا سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھینگے۔سید احمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور دیگر وفاقی وزراء کے آئیندہ دورہِ چترال کے موقع پر چترال میں مقیم کشمیری بھائیوں کو تقریب میں مدعو کیا جائیگا۔اور اُن کی فلاح وبہبود کے لئے خصوصی فنڈ کا بھی مطالبہ کیا جائیگا۔اُنہوں نے کہا اپوزیشن کی منفی سیاست کے باوجود کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن کے بھاری اکثریت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام میاں محمد نواز شریف کے ترقی کے ویژن کو سمجھتے ہیں اور 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کو ووٹ دینگے۔اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں تعمیر وترقی کا سفر جاری رہے گا۔درین اثنا معروف سماجی شخصیت جندولہ خان لال آف ایون اور ریٹائرڈ ڈی ایس پی محمد صابر آف ایون نے بھی کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن کی بھاری اکثریت سے جیت پر مسلم لیگ ن کی قیادت کو مبارکباد دی ہے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق