آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان چترال کے ریجنل آفس بلچ میں پیر کی سہ پہر آگ لگنے سے بڑے پیمانے پر نقصان

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان چترال کے ریجنل آفس بلچ میں پیر کی سہ پہر آگ لگنے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔ آگ مین آفس سے متصل پارکنگ ایریا میں لگی ۔ جس کی وجہ سے ایک پراڈو ، دو لینڈ ڈروور اور دو موٹر سائکل سمیت سٹور میں موجود نصابی کتابیں اور ای سی ڈی سکولوں کے ٹیچنگ میٹریل کی بڑی مقدار جل کر راک ہو گئے ۔ تاہم پولیس ، میونسپل فائر بریگیڈ ، چترال سکاؤٹس اور مقامی کمیونٹی کی بروقت کاروائی کے نتیجے میں مین آفس کی بلڈنگ کو بچا لیا گیا ۔ آگ کے شعلوں سے تمام گاڑیاں خاکستر ہو گئیں ۔ اور اُس کی تپش سے قریب موجود درخت بھی جل گئے ۔ آگ سہ پہر ساڑھے پانج بجے لگی ۔ جبکہ آفس پونے پانچ بجے چھٹی ہو چکی تھی ۔ اور آفس میں ایک چوکیدار اور ایک آفس بوائے موجود تھا ۔ اے کے ای ایس کے منیجر اکیڈمک ذوالفقار علی نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا ۔ کہ ادارے کے جنرل منیجر (ر) بریگیڈیر خوش محمد اسلام آباد میں چیک اپ کیلئے گئے ہوئے ہیں ، اور فی الحال وہ ادارے کے ذمہ دار کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ، کہ چار بج کر چالیس منٹ پر آ فس چھٹی ہو چکی تھی ۔ اور ہم گھروں کو نکل گئے تھے ۔ جبکہ ساڑھے پانج بجے اُن کو اطلاع دی گئی ۔ کہ آفس میں آگ لگی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ اس لئے نہیں ہو سکتی ۔ کہ بجلی کی لائن اس پارکنگ ائریا سے دور ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس واقعے میں تخریب کاری کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔ تاہم پولیس نے مختلف پہلووں پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا ۔ کہ جی ایم کے زیر استعمال پراڈو نمبر GLT 5262اور دو لینڈ ڈروور نمبر CL 1640اورCL 1636سمیت دو موٹر سائیکل اس میں جل گئے ہیں ۔ اور ای سی ڈی سکولوں کی ٹیچنگ میڑیل کو نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نقصان کا تخمینہ کروڑوں میں ہے ۔ انہوں نے آگ بجھانے کیلئے امدادی کاروائیاں کرنے پر مقامی کمیونٹی ، چترال پولیس ، چترال سکاؤٹس اور میونسپل ایڈ منسٹریشن کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ ہنگامی بنیادوں پر یہ اقدامات نہ کئے جاتے تو مین آفس کو بھی نا قابل تلافی نقصان پہنچ سکتا تھا ۔ جس سے ادارہ محفوظ رہا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اے کے ای ایس پی چترال میں 45سکولز اور تین ہاسٹلز چلا رہا ہے ۔ اور اس واقعے میں ای سی ڈی سکولوں سمیت دیگر سکولوں کے بڑی مقدار میں نصابی اور غیر نصابی میٹریل کو نقصان پہنچا ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ چترال سلطان بیگ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ فی الحال رائے زنی کرنا قبل از وقت ہے ۔ پولیس مختلف پہلووں سے واقعے کی تفتیش کر رہا ہے ۔ اس میں دیگر مواد کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اصل حقائق تک پہنچنے کی کو شش کی جائے گی ۔ تاہم پولیس اس کو ٹریس آوٹ کرنے میں کامیاب ہو گی ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔