انجمن ترقی کھوار حلقہ تریچ کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ ،پریزیڈنٹ نوائے چترال گروپ کی شرکت

تریچ(نمائندہ چترال ایکسپریس )گزشتہ روز انجمن ترقی کھوار حلقہ تریچ کے زیر اہتمام نوجوان شاعر اظہر اللہ اویز ؔ کی رہائش گاہ واقع تریچ زوندرادرانگرام میں محفل مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ محفل مشاعرے میں کثیر تعداد میں شعراء ، ادباء ،m1عمائدین علاقہ کے علاوہ نوائے چترال گروپ کے پریذیڈنٹ حافظ نصیر اللہ منصور ،معروف شاعر علاؤالدین عرفیؔ ، عبدالمجید مجروح ؔ اور محب اللہ تریچوی ؔ ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ اسٹیچ کے فرائض نواجوان شاعر منور الزمان ظریفؔ نے انجام دئیے۔ مشاعرہ غیر طرحی طرز کا تھا تیس کے قریب شعراء نے اپنے اپنے منظوم کلام پیش کئے ۔ نوائے چترال گروپ کے پریذیڈنٹ حافظ نصیر اللہ منصور نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے m2شعراء پر زور دیا کہ شعراء معاشرے کے باآثر افراد ہوتے ہیں وہ معاشرے کی کوتاہیوں کے ازالے کے لئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ ادب نرم گفتار ،اخلاق کا اعلی درجہ اور سنجیدگی کا نام ہے اس پر عمل پیرا ہوکر اپنے اپنے کلاموں کے زریعے معاشرے کی کمی خامیوں کو اجاگر کریں اور بے جا کسی پر تنقید کرنے سے گریز کریں اوریہ معاشرہ روا داری کا معاشرہ بن جائے۔محفل کے اختتام پر علاقے کے نائب ناظم اور معروف شاعر علاؤالدین عرفی ،محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ ،سراج حسین ثالثؔ ،خدانگاہ یادؔ ،ماسٹر محمد عیسی ،معروف شاعر عبدالمجید مجروح نے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔