تازہ ترین

بونی پولیس نے ریشن گول میں چھاپہ مار54لیٹردیسی شراب برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر263جرم PHO 3/4درج کرلیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈی پی او چترال آصف اقبال کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی اومستوج عتیق الرحمنpolice کی زیرنگرانی میں اپرچترال کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مہم تیز کردی ۔ایس ایچ او تھانہ بونی حضرت الدین کی سربراہی میں تھانہ بونی کی پولیس ٹیم نے مسمیٰ محمداکبرولداکبرولی خان سکنہ ریشن گول کے گھرمیں چھاپہ مار54لیٹردیسی شراب برآمدکرکے ملزم بالاکے خلاف مقدمہ علت نمبر263جرم PHO 3/4مقدمہ درج کرلیا۔یادرہے کہ تھانہ بونی کی حدود میں پکڑاجانے والادیسی شراب کی اس کھیپ کواب تک سب سے زیادہ مقداربتایاجاتاہے عوام کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف اس اقدام کوزبردست تعریف کی جارہی ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock